
وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ اورچوہدری رفیق نیئر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کرلی ۔۔
اسلام آباد ۔۔ مقصود منتظر
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد قانون ساز اسمبلی کے مزید دو ممبران جیالے بن گئے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ اورچوہدری رفیق نیئر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کرلی ۔۔
دونوں رہنماوں نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران جاوید بٹ اور چوہدری رفیق نئیر نےاپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ جاوید بٹ اور چوہدری رفیق نئیر کا صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
فریال تالپور نے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ اور رفیق نئیر کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے۔
حال میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتارکرنے والے سردار تنویر الیاس دونوں ممبران کے فیصلے پر کہنا ہے کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھاتے رہنے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، جس کی قیادت اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔