
اراکین پارلیمنٹ کو اسلحہ لائنس جاری کیا جائے گا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی پر اراکین نے غیر ذمہ داری کے الزامات عائد کیے۔ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے ان کے رویے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ فون نہیں اٹھاتے اور کام نہیں کرتے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے پارلیمنٹیرینز کو اسلحہ لائسنس جاری نہ ہونے پر شکایت کی۔
ہائیکورٹ میں اسلحہ لیکر داخل ہونے والی 2خواتین اور3 افراد کو دھرلیا گیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب میں اعلان کیا کہ تمام ارکانِ پارلیمنٹ کو ایک ایک لائسنس جاری کیا جائے گا، جبکہ حساس علاقوں کے لیے لائسنس کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ سابقہ حکومت کے دوران فیس جمع کرانے کے باوجود لائسنس نہ ملنے والوں کی فیس واپس کی جائے گی۔ڈی جی پاسپورٹ نے پاکستانی سیٹیزن شپ بل 2025 میں ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک شہریت ترک کرنے والوں کو دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ وہ سرمایہ کاری، کاروبار اور فلاحی کاموں میں کردار ادا کر سکیں۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا مسئلہ اٹھایا۔
جس پر وزیر داخلہ نے راول ڈیم کی تشویشناک صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد اجلاس کرے گی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی بریفنگ میں بتایا کہ صوبے کے 35 اضلاع میں 8 حساس اور 6 انتہائی حساس علاقے ہیں جہاں 43,470 اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ نفرت انگیز تقاریر پر 607 علما و ذاکرین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ اندراج کا کیس میں پولیس کی ڈرامائی انٹری ، درخواست ہی من گھڑت قرار دے دی
انہوں نے انکشاف کیا کہ پشاور میں ایک سیاسی ریلی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی گئی اور بیرونی مداخلت کے شواہد بھی ملے ہیں۔ آئی جی کے مطابق سیکیورٹی تھریٹس میں گزشتہ تین سالوں میں اضافہ ہوا، مگر اداروں کے درمیان مربوط تعاون کے باعث صورتِ حال قابو میں ہے۔