
راولپنڈی میں ہائیکورٹ میں اسلحہ لیکر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو خواتین سمیت پانچ افراد پکڑے گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑی کی تلاشی کے دوران کلاشنکوف بر آمد ہوئی
دو خواتین سمیت پانچ افراد اسلحہ لیکر ہائیکورٹ کے اندر داخل ہو رہے تھے۔ پولیس نے پیشی پر آنے والے محسن قریشی،مسرور،ولید سمیت دو خواتین کو تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا۔ محسن قریشی کی جانب سے جسٹس چوہدری عبدالعزیز سے اسلحہ کیس کے متعلق ایف آئی آر درج نہ کرنے کی استدعا کی گئی ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی۔