
غیر ذمہ دارانہ بیانات ، پارٹی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نےشیرافضل مروت کوشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔۔ عمرایوب کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی ہے، شیرافضل مروت تین روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔۔۔۔ شیر افضل مروت کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات کےباوجود غیرزمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ،آپ کےالفاظ اور ایکشنز نے سٹیک ہولڈرز اور پارٹی ممبران کے ساتھ تعلقات خراب کئے۔۔۔۔۔ جواب نہ دینے یا غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کےتحت کاروائی ہوگی۔۔۔۔