
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیاعدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سیل کیے گئے تمام تندوروں کو فوری طور پر ڈی سیل کریں،روٹی کو زیادہ قیمت پر بیچنے والے گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے،ضلعی انتظامیہ کا روٹی کی قیمت سے متعلق 26 اپریل کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گانان بائی ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کے 26 اپریل کے نوٹیفکیشن کی پاسداری کرے،مئی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کے مطابق انتظامیہ نے روٹی کی قیمت کا تعین کرتے ہوئے نان بائی ایسوسی ایشن سے مشاورت نہیں کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے روٹی کی قیمت کے تعین کیلئے نان بائی ایسوسی ایشن سے مشاورت پر رضا مندی ظاہر کی ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آج ہفتے کے روز 12 بجے نان بائی ایسوسی ایشن کو اپنے دفتر مشاورت پر مدعو کریں،ڈپٹی کمشنر اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے اجلاس کی رپورٹ 3 روز میں عدالت میں جمع کرائی جائے۔۔۔