
نشنل سائبر کرائم انوسٹیگیش ایجنسی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 مرکز میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر پانچ غیر ملکی باشندوں سمیت 60 سے زیادہ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین مرکز میں غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار ملزمان کا عدالت نے 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ این سی سی آئی اے کیجانب سے گرفتار 5 غیر ملکی ملزمان کو 16 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے نےغیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کردیا۔ این سی سی آئی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی کال سینٹر چلانے میں ملوث ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ مطلوب ہے، ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے تحت آنلائن فراڈ کرتے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ غیر ملکی ملزمان کو دوبارہ 16 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے پہلے فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی کال سنٹر پر چھاپہ مار کر درجنوں غیر ملکیوں کو دھرلیا گیا تھا ۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان میں اتنے غیر قانونی کال سینٹر کیوں ہیں؟ ان کال سینٹر میں کیا ہوتا ہے؟