
ایک اور ٹک ٹاکر پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچ گئے
سرگودھا۔۔۔ مشہور ٹک ٹاکر نعیم عباس چیمہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے مشہور ٹک ٹاکر نعیم عباس چیمہ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نےفائرنگ کی ۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوش وحراس پھیل گیا ۔ تھانہ میلہ بھابڑہ کی حدود میں وقوعہ پر پولیس نے نامعلومافرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،
نعیم چیمہ نے شک کی بنیاد پر پولیس کو حملہ آوروں کا حلیہ بھی بتایا۔ نعیم چیمہ کا کہنا ہے کہ میلہ پولیس نامعلوم مسلح دو موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ۔ ایس ایچ او تھانہ میلہ کو نقاب پوش حملہ آوروں کا حلیہ بھی بتایا ہے ۔ مجھے اور میرے اہل خانہ کو نامعلوم افراد سے جان کو خطرہ ہے ۔ مسلح افراد دوبارہ بھی فائرنگ کر کے نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے ۔مجھے اور میرے اہلیخانہ کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے ۔