
پریتی زنٹا نامی خواجہ سرا
خانیوال
لٹیروں نے نیا کام شروع کردیا ۔ اب کمزروں پر بھی ہاتھ ڈالنا شروع کردیا۔۔۔ خانیوال میں راہ زنوں نے پریتی زنٹا نامی خواجہ سراء کو لوٹ لیا ۔ ڈکیت نے پریتی سے 47 ہزار ہتھیالیے ۔
پولیس نے پریتی زنٹا نامی خواجہ سراء سے ڈکیتی کرنے والا تاثیر نامی ملزم کو واردات کے 20منٹ بعد گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم ایک لاکھ 47ہزار روپے اور کار برآمد کرلی۔ کچا کھوہ پولیس نے یہ کارروائی کی ۔ رقم برآمد کرنے پر پولیس کو پریتی زنٹا اور پوری خواجہ سرا کیمونٹی نے بڑی دعائیں دیں ۔ یہ پنجاب پولیس کی تیز ترین کارروائی ہے ۔