
لاہور میں بھتیجے کی چچی کے ساتھ زیادتی
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سگے بھتیجے نے اپنی سوئی ہوئی چچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ رات کے وقت اپنے کمرے میں سو رہی تھیں، جب بھتیجا چپکے سے کمرے میں داخل ہوا اور ان کے پاس آ کر لیٹ گیا۔ خاتون نے اندھیرے اور غفلت کی وجہ سے یہ سمجھا کہ شاید ان کے شوہر ہیں، تاہم کچھ دیر بعد انہیں احساس ہوا کہ یہ ان کا شوہر نہیں بلکہ بھتیجا ہے۔ اس دوران ملزم نے خاتون کو جنسی طور پر ہریس کیا۔
اسلام آباد کے پوش علاقے میں خواجہ سرا سے جنسی زیادتی
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے فوری طور پر گھر کے دیگر افراد کو اطلاع دی، جس پر گھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔بھتیجے کے بھائی اور والد آ گئے ،جس پر ٹوکے ار چھریاں چل گئیں ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بھتیجے سمیت اس کے والد اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات معاشرتی زوال اور میڈیا پر چلنے والے بعض نامناسب ڈراموں کے منفی اثرات کا نتیجہ ہیں، جو نوجوان نسل کے ذہنوں کو بگاڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر سخت نگرانی کی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جائیں۔