
اسلام آباد ۔۔۔ شہر اقتدار اسلام آباد جسے عوام کیلئے محفوظ ترین شہر سمجھا جاتا ہے کہ اب خواجہ سرا کیلئے بھی غیر محفوظ بن گیا ۔ نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرا کو مبینہ زیادتی و تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔
اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے اسپتال واپسی پر خواجہ سرا کو فنکشن کے بہانے گاڑی میں لے گئے۔ پانچ افراد نے ڈانس کے بہانے خواجہ سرا کو بلا کر درندگی کی ۔ خواجہ سرا کو رات بھر مبینہ جنسی زیادتی و بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا
درندہ صفت ملزمان نے خواجہ سرا کا سامان بھی لوٹ لیا۔ خواجہ سرا کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔۔خواجہ سرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر شہری خوفزدہ ہیں جبکہ خواجہ سرا کمیونٹی میں تشویش پھیل چکی ہے ۔۔ برادری نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے