
اسلام آباد
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر معاملے کا نوٹس لے لیا ، صدر مملکت نے آج اتوارکوایوان صدر میں اہم اجلاس طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمانی پارٹی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کوبھی آج طلب کر لیا۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے وزراء اور پارٹی عہدیدار اجلاس میں شرکت کریں گے ۔آزاد کشمیر کے وزراء اور پارٹی عہدیدار معاملے پرصدر مملکت کو بریفینگ دیں گے ، آزاد کشمیر احتجاج اور مطالبات سے صدرمملکت کو آگاہ کریں گے ،