
بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔۔۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ کمرشل امپورٹرز پر وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ملک میں کمرشل درآمد کنندگان کی خریداریوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس پر چھوٹ ہے، جبکہ آئندہ بجٹ میں کمرشل درآمد کنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس وِد ہولڈنگ لگانے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے جبکہ پرانی درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان پے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال میں 30 ارب روپے ریونیو ملنے کی توقع ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے سے زرعی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔ملک میں رواں سال ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے۔۔۔۔