
اسلام آباد ۔۔ میں ثنا یوسف نہیں ہوں نہ ہی خاموش رہوں گی۔ یہ الفاظ ہیں وی لاگر اور ثنا یوسف کی دوست سمیعہ حجاب کے جسے گزشتہ روز ایک نوجوان نے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر گھر سے اغوا ء کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیولڑکی نے خود سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے ۔۔
نوجوان وی لاگر سمیعہ حجاب نے ویڈیو میں کہا کہ ایک حسن زاہد نامی لڑکا ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے ، وہ مجھے دو تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے، کہتا ہے کہ مجھ سے شادی کرو، میں نے دو سے تین مرتبہ اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کیاہے ، اس کے بعد وہ آج شام کو میرے گھر کے باہر آیا، مجھے نہیں معلوم تھا، وہ بیل بجاتا رہاہے اور میں گھر سے باہر گئی ، میں اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر پر اکیلی تھی اور بھائی باہر گیا ہوا تھا، میں جیسے ہی باہر نکلی وہ میرا موبائل چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں نے اس سے اپنا موبائل واپس لیا اور پھر وہ زبردستی مجھے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کر تا رہا،
سمیعہ نے مزید کہا ہے کہ اس سے پہلے میری ایک دوست ثنا شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر ماری جا چکی ہے، میں ثنا نہیں بننا چاہتی اور ان لڑکیوں میں شامل نہیں ہوناچاہتی، جو اپنے لیئے آواز نہ اٹھا سکیں۔