
اسلام آباد
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارلحق سے رابطہ کرکے آزاد کشمیر سے صورتحال پر بات چیت کی۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش ہے، بدقسمتی سے افراتفری میں کچھ لوگ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے نکل آتے ہیں۔ تمام جماعتیں مطالبات کے حق کیلئے پر امن راستہ اختیار کریں،؎
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے بہترین کوششوں سے معاملہ جلد ہوجائے گا، بحث مباحثہ، پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے، املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے بات چیت کرنے کی ہدایت دی،فریقین سے درخواست ہے مطالبات منوانے کیلئے پر امن طریقہ اختیار کریں، تخریبی عناصر کی کوششوں کے باوجود معاملہ جلد خو ش اسلوبی سے حل ہوجائیگا،