
16 سالہ لڑکی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی
فیصل آباد میں نوجوان بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔زخمی حالت میں مریض کو اسپتال پہنچایا گیا،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ۔۔۔۔
فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں 16 سالہ حافظہ قرآن بچی کو چند نامعلوم ملزمان نے اغواء کر کے تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زرائع کے مطابق بچی گھریلو کام سے واپس گھر جا رہی تھی کہ راستے میں اسے اغواء کیا گیا۔
پولیس کے مطابق درندہ صفت ملزمان نے بچی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی حالت غیر ہونے پر ہاتھ پاؤں باندھ کر سڑک کنارے پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔