طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی
لاہور کے نجی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں زیر تعلیم آزاد کشمیر کی طالبہ نےمبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور میں پیش آیا جہاں ایم بی بی ایس کی طالبہ نےکالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ مبینہ خود کشی کا واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں کو کالج طلب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق بائیس سالہ طالبہ فریحہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی، طالبہ کےخودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیاجارہاہے۔ فریحہ ایم بی بی ایس فائنل ائر کی طالبہ اور آزاد کشمیر کی رہائشی ہے جو کالج ہاسٹل میں ہی مقیم ہیں۔