
سردار زوہیب حفیظ
دبئی۔۔۔
دبئی میں مقیم سیسر بگلوٹے سے تعلق سے رکھنے والے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما و اوورسیز کشمیری سیٹھ سردار زوہیب حفیظ عباسی نے پاکستان کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی ہے پاکستان کیلئے فورا 10 ارب ڈالرز کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا جائے اور فورا ہنگامی دورہ پاکستان کرکے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے کھربوں روپے مالیت کے نقصان کا ازالہ کیا جائے. سردار سیٹھ زوہیب حفیظ عباسی نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب خیبرپختونخواہ سندھ اور گلگت بلتستان سمیت آزاد جموں وکشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں بادل پھٹنے آسمانی بجلی گرنے لینڈ سلائیڈ نگ ندی نالوں میں طغیانی دریاوں میں سیلاب کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں انسانی جانی نقصان سمیت کھربوں روپے مالیت کی قیمتی املاکس سڑکوں پلوں اور درجنوں سوسائٹیوں کے سیلاب میں بہہ جانے اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہوگئے ہیں ہزاروں کی تعداد مال مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں کا فورا ازالہ کیا جائے۔
انہوں پوری دنیا میں مقیم کشمیر کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی اس مشکل وقت حکومت پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز. وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا ساتھ دیا جائے پاکستان آرمی کے جوانوں کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کی مالی مدد کی جائے جو لاکھوں کی تعداد میں بچے بزرگ مرد و خواتین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں..سردار زوہیب حفیظ عباسی نے کہاکہ بے شک پانی ہی زندگی اور موت کا باعث بن سکتا ہے. اس لئے پانی کو کم نہ سمجھنا…. پانی نہ پئیں تو پھر بھی موت ہوسکتی ہے لیکن جب پانی جمع ہوکر سیلاب کی شکل اختیار کرتا ہے انسان تو کیا بڑی بڑی سوسائٹیوں کو اپنے ساتھ بہہ کرلے جاتا ہے اس لیے کسی بھی انسان کے ساتھ ناانصافی نہ کرو کسی کو اپنے سے کم طر نہ سمجھیں کہ اللہ کی قدرت پہاڑوں کو بھی ریزہ ریزہ کردیتی ہے بستی کی بستیاں اجڑجاتی ہیں…انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنا چاہیے پھر اچھے انسان شہری اور پاکستانی بن سکتے ہیں ہرشخص اپنا پیٹ بھر کرکھاتا ہے انسان تو انسان جانور اور پرندے بھی لیکن جینے اور عزت و وقار کے ساتھ جینے کا ڈھنگ کسی کسی کو آتا… اپنے لیے جینا کیا جینا ہے… جیوتو ایسے جیو کہ ہرکوی تمھارا احترام کرے… مرو تو ایسے مرو کے دشمن بھی تمھیں سلام کرے….