بشری بی بی اور عمران خان کے ازدواجی تعلقات کے حوالے سے درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ازدواجی تعلقات کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔ شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد، اڈیالہ جیل حکام اور دیگر فریقین کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ازدواجی تعلق بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے، جسے سیکشن 545 اے فیملی لائف کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق، یہ سہولت قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی ضروری ہے، تاہم جیل حکام کی جانب سے سہولت فراہم نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو معاملے پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔