
خلا کے بار میں کچھ معلومات جو آپ نے شاید ہی سنی ہوں۔
آپ کے خیال میں صرف زمین پر ہی پانی ہے لیکن ناسا کی حالیہ تحقیق کے مطابق مریخ پر بھی وقفے وقفے سے پانی بہتا ہے۔
سورج کے سائز کے بارے میں اگر آپ اندازہ لگانا چاہتےہیں تو یہ سمجھ لیں کہ دس لاکھ زمینیں سورج کے اندر فٹ ہو سکتی ہیں ۔
نظام شمسی میں پڑھائے جانے والے سیاروں میں چند ایسے سیارے ہیں ان پر انسان چل نہیں سکتا،ان میں مشتری، زحل، یورینس یا نیپچون شامل ہیں ،پلاٹو کے لیے اگر ہوائی جہاز اڑ سکتا ہو تو سفر میں 800 سال کا وقت درکار ہو
سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ آج تقریباً 500,000 خلائی ردی کے ٹکڑے موجود ہیں، جن میں راکٹوں اور سیٹلائٹس کے ٹکڑے شامل ہیں، اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے دوران گرائے جانے والے اسپینرز جیسی اشیا موجود ہیں
ایک تحقیق کے مطابق مریخ پر غروب آفتاب نیلا دکھائی دیتا ہے۔