
پاکستان میں یہ رواج ہے کہ فصل کٹتے ہی اگلی فصل بونے سے پہلے باقیات کو آگ لگائی جاتی ہے ،تاکہ کھیت اگلی فصل کے لیے تیار ہو ۔حیرت انگیز طور پر ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عمل سے لوگ سانس، ناک، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوتےہیں۔
گندم نہ خریدے جانے پر کسان احتجاج کے طور پر مختلف شہروں میں گندم جلاکر احتجاج کررہے ہیں۔کسانوں کے مطابق کاشت کار کو 1500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، جب اگلی فصل کے پیسے نہیں ہوں گے تو کپاس کیسے ہوگی؟کچھ کسانوں کا کہنا ہے ک ہگندم 2700 روپے میں بیچی ہے، غریب کو بھی سارا سال اس قیمت پر گندم ملنی چاہیے۔