کشمیر جرنلسٹس فورم
اسلام آباد ۔۔۔ اقبال اعوان
غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے صحافیوں نے راولپنڈی ،اسلام آباد کا تفریحی دورہ کیا اس دوران کشمیر جرنلسٹس فورم کی جانب سے وفد کےاعزاز میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
صدر غازی ملت پریس کلب شفقت ضیاء صاحب کی قیادت میں وفد نیشنل پریس کلب پہنچنا۔ صدر کشمیر جرنلسٹس فورم عرفان سدوزئی، سینئر نائب صدر اقبال اعوان، سیکرٹری جنرل مقصود منتظر، سیکرٹری مالیات سردار عمران اعظم، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سردار نثار تبسم،ممبر گورننگ باڈی احسن راجہ،ممبر گورنے باڈی سردار ندیم اقبال،قاضی صغیر صدر کشمیر بیٹ رپورٹر ایسوسی ایشن اصغر حیات،ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب رضوان عباسی، سینئر رکن کے جے ایف بشیر عثمانی ،عبد الروف بزمی اور عمر گردیزی سمیت دیگر نے پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمانوں کو ہار پہنائے گئے۔

وفد میں صدر شفقت ضیاء ، ملک اعجاز قمر،عابد صدیق، سردار عبد الرزاق ، راشد نذیر، ساجد محمود، ، ظفر نذیر، ریاض شاہد ،عمران ایوب،زاہد بشیر، ، محمد خورشید بیگ،، محمد اخلاق،عابد شفاعت ، محمد فاروق، خرم ذوالفقار، ریاض کشمیری، میڈم تسنیم شوکت اور ناصر شوکت شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت سینئر نائب صدر کے جے ایف اقبال اعوان نے حاصل کی۔ بعد ازاں سردار عمران اعظم نے کشمیر جرنلسٹس فورم کا تعارف پیش کیا اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے قیام کے اغراض ومقاصد کے حوالے مہمانوں تفصیلی بریفنگ دی اور کے جے ایف کے بانی اراکین اور سینئر ممبران کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
صدر کے جے ایف عرفان سدوزئی نے غازی ملت پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کے جے ایف راولپنڈی ،اسلام آباد میں ریاست کی تمام اکائیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو کشمیری صحافیوں کے اتحاد، فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔یہ فورم تمام ممبران کو خوشیاں اور غم مل بیٹھ کر بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر صدر غازی ملت پریس کلب شفقت ضیاء نے اپنے خطاب میں کے جے ایف کی جملہ قیادت اور ممبران کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کے جے ایف کشمیری صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو آزاد کشمیر سمیت اسلام آباد و راولپنڈی میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور ہم اس سے باخوبی آگاہ ہیں۔ آپ سب وفاق کے اندر ہمارے سفیر ہیں، صحافت اور نیشنل پریس کلب کی سیاست میں کے جے ایف کا جاندار کردار لائق تحسین ہے۔غازی ملت پریس کلب اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر آگے بڑھ سکیں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیساتھ اپنی زمہ داری احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔صدر غازی ملت پریس کلب شفقت ضیاء نے کے جے ایف کی منتخب باڈی کو غازی ملت پریس کے دورے کی دعوت بھی دی جو صدر کے جے ایف عرفان سدوزئی نے قبول کرلی۔
اس موقع پر دونوں فورمز کے قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں کے جے ایف اور غازی ملت پریس کلب قریبی رابطے استوار کیے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے اور صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے سمیت صحافتی ذمہ داریوں میں ایک دوسرے کے معاونت کی جا سکے۔ وفد نے نیشنل پریس کلب کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔