حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار
اسلام آباد ۔۔
وفاقی حکومت اورآزاد کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے بعد ایک اور جائزہ اجلاس ہوا ہے ۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی سے معاہدے پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ پاور ڈویژن، تعلیم، صحت، آئی ٹی، ایوی ایشن اور دیگر وزارتوں کے سینئر حکام شریک ہوئے۔ سیکرٹری امورِ کشمیر ظفر حسن اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان کی بھی شرکت کی ۔
انجینئر امیر مقام نے متعلقہ وزارتوں کو معاہدے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خود عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آئندہ اجلاس جلد مظفرآباد میں منعقد ہوگا،آزاد کشمیر کے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔
وفاقی حکام نے اجلاس کو معاہدے کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔