بھارت کوخاموش کرانےوالا ڈان ۔۔۔چھوٹے سے علاقے سے بڑا سفر
اسلام آباد ۔۔
آج کل بھارت کی ٹیم اور انڈیا میڈیا پر ٹیمبا باووما کا نام سوار ہوچکا ہے ۔ ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد بھارٹی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید تنقید ہورہی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کی میمز بناکر بھی بھارتی سورماوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔۔ اس کی سب سے بڑی وجہ میچ کے دوران ٹیمبا باووما کو بونا کہنا بنا ہے ۔۔ ہوا یوں کہ بمرا نے میچ کے دوان افریقہ کپتان کے حوالے سے یہ لفظ کہا ۔۔ اس کے بعد جب انڈیا دوسرا ٹیسٹ ہار گیا تو نہ صرف بھارتی میڈیا نے توپوں کا رخ بھارتی ٹیم کی طرف کیا بلکہ افریقہ کوچ نے بھی بھارتیوں پر سخت لفظی گولہ باری کی ۔
ٹیما باووما افریقہ کے ایسے کپتان ہے جس نے مسلسل دس ٹیسٹ جیت کر نیا ریکارڈ بنایا ۔ قد میں پست لیکن حوصلہ اور لگن پہاڑ جیسا ، ٹیما کا نام لیتے ہی بھارتی کھلاڑی چڑنے لگتے ہیں

ٹیمبا باووما اصل میں کون ہے؟
باووما جنوبی افریقہ کے علاقےلانگا سے ہیں ۔ یہ ایک ایسا علاقہ جہاں کرکٹ کا شوق عام ہے۔
باووما کی تعلیم عام نوجوانوں جیسی تھی مگر اُنہوں نے محنت، لگن اور ٹیلنٹ کی بدولت خود کو منوایا۔ وہ پہلے سیاہ فام جنوبی افریقی کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی۔
افریقی کپتان نے دوہزار سولہ میں ایک روزہ میچ میں ڈیبیو پر ہی سنچری بنائی ۔ یعنی پہلے میچ میں 113 رنز، جو قابلِ ذکر اعزاز ہے۔
باووما کو 2022 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے دوہزار پچیس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ جیتی ۔ یہ ٹیم کے لیے 27 سال بعد عالمی سطح پر ٹرافی جیتنے کا بڑا کارنامہ تھا۔ ٹیسٹ بطور کپتان باووما کا ریکارڈ بھی متاثر کن ہے۔ انہوں نے گیارہ ٹیسٹ میچز کی کپتانی کی جن میں اُن کی ٹیم نے 10 میچ جیتے، کوئی میچ ہارا نہیں، اور ایک ڈرا ہوا۔
حال ہی میں بھارت کے ٹور پر، باووما کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے 2-0 سے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی: یہ ان کی ٹیم کی بھارت میں 25 سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیت تھی۔