اسلام آباد ۔۔
پاکستان کے ٹینس میں آج نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے ۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔
ٹورنا منٹ کے ڈبلز سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ترکی کے الپ ہروز اور میرٹ الکایہ کو ایک چھ اور چار چھ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے عالمی کھلاڑی شریک ہیں ۔ جبکہ سویڈن کے ایلیاس ایمر ٹاپ سیڈ اور برطانیہ کے جی کلارک سیکنڈ سیڈ ہیں۔ مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنلز میں جی کلارک نے یوکرین کے وادیم اُرسو کو مات دی، قازقستان کے ڈینس یفسیو بھی سیمی فائنل تک پہنچ گئے۔