Participants of the Cambrian Patrol competition called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (COAS), at General Headquarters (GHQ) Rawalpindi.
راولپنڈی ۔۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول میں حصہ لینے والی ٹیم نے ملاقات کی ہے ۔ آرمی چیف اور پاک فوج کی کیمبرین پیٹرول ٹیم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دنیا کی کٹھن ترین فوجی مقابلے میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے غیرمعمولی جسمانی برداشت، حربی مہارت، اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔
فیلڈ عاصم منیر نے کہا ہے کہ حربی مہارت اور شاندار ٹیم ورک پاک فوج کی اعلیٰ روایات کا مظہر ہے۔ آرمی چیف نے ٹیم کی محنت، لگن اور سخت تربیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاک فوج کے معیارِ عظمت کی توثیق بھی ہے، کیمبرین پیٹرول میں کامیاب ہونے والی ٹیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا