فلم دھرندر پر پیپلز پارٹی کا سخت رد عمل
کراچی ۔۔
بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی نئی فلم دھرندھر کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج سامنے آگیا ۔ پارٹی نے فلم میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو گینگ وارز کے ہمدرد دکھانے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔
سمعتا افضال کا رد عمل
پیپلزپارٹی رہنما اور سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے سوشل میڈیا پر بھارتی فلم دھریندر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلم میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی کردار کشی کی گئی ہے۔ فلم میں محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر کا غیرقانونی استعمال کیا گیا ہے اور شرمناک طور پر پیپلز پارٹی کو دہشت گردوں کے ہمدرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
سمعتا افضال نے لکھا کہ وہ اس حرکت کی پرزور مذمت کرتی ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ بھارت کی اس کوشش کا فوری نوٹس لیا جائے۔ پیپلز پارٹی خود دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانہ رہی ہے اور ہمیشہ سے انتہاپسندی کے خلاف سب سے مضبوط قوت کے طور پر کھڑی رہی ہے، اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔
متنازع سین
یاد رہے فلم دھرندھر کراچی کے معروف علاقے لیاری اور اس کے گینگ وارز سے متعلق ہے اس فلم میں رحمان ڈکیت اور چوہدری اسلم سمیت کئی حقیقی کرداروں کو دکھایا گیا ۔فلم کے ایک سین میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ ایک جلسہ میں شرکت کرتا ہے اور عوام سے خطاب کرتا ہے ۔ اس سین میں اسٹیج پر لگے بینرز پر پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی نظر آرہی ہے ۔ فلم ’دھرندر‘ کے کرداروں اور ایکشن مناظر کے جاری کیے گئے ٹیزر میں پیپلز پارٹی کے بینرز، جھنڈے اور بینظیر بھٹو کی تصویر کو بھی دکھایا گیا۔ فلم کے جاری کیے گئے مناظر کی ویڈیو میں پاکستان پولیس کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔
فریال کا رد عمل
پیپلز پارٹی فلم پر اسی وجہ سے تنقید کررہی ہے ۔ حال ہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے بھی بھاری فلم پر تنقید کرتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب لیاری وہ لیاری نہیں ہے ۔ لیاری بدل چکا ہے ۔ یہاں اب کھیلوں کے میدان اور سکولز آباد ہیں۔ یہاں اب گینگز کا دور ختم ہوچکا ہے ۔