لیسکو افسر نے کیمرے کے سامنے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، سر مجھ سے غلطی ہوگئی، جبکہ اس کے سپرنٹنڈنٹ بھی شرمندہ نظر آئے۔
بجلی کا بل کم کرنے کے بہانے لیسکو کے ایک افسر نے خاتون سے جنسی مطالبہ کیا، مہذب نظر آنے والا افسر طاہر دراصل ایک درندہ ثابت ہوا اور خاتون کی مالی اور جذباتی کمزوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہا۔ خاتون نے بتایا کہ گھر میں کھانے تک کی کمی تھی اور وہ ہر ملاقات میں روتی رہی، مگر افسر کے لیے یہ کوئی اثر نہ رکھ سکا۔
بات منظر عام آنے کے بعد لیسکو افسر نے کیمرے کے سامنے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، سر مجھ سے غلطی ہوگئی، جبکہ اس کے سپرنٹنڈنٹ بھی شرمندہ نظر آئے۔
اسٹنگ آپریشن کے ذریعے افسر کی مکروہ حرکت اور اس کے چہرے کا نقاب اُتار دیا گیا، جس نے بجلی کمپنی میں اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کو بے نقاب کر دیا۔