
اسلام آباد ۔۔۔ محمد وصی شاہ
کرکٹ کے دیوانوں کیلئے ایک ایسی خبر ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تنازعات میں شدت آگئی ہے۔ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے آوٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کا کرکٹ بورڈ بھی ڈت گیا ہے ۔ چیئرمین بورڈ امین الاسلام نے واضح کردیا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کسی صورت نہیں جائے گی۔ اس لیے ورلڈ کپ کے میچز کسی دوسرے وینیو پر منتقل کیے جائیں ۔ اس پر آئی سی سی نے خاطر خواہ جواب نہیں دیا جس کی وجہ سے معاملہ طول پکڑ گیا ۔
اب معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش نے اپنے میچز سری لنکا میں منتقل کرانے کی درخواست کی تھی جس پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اتنی قلیل مدت میں بنگلہ دیش کیلئے وینویز تیار کرنا مشکل ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں کروانے کی پیش کی ہے ۔ اگر آئی سی سی اور بنگلہ دیش بورڈ نے یہ آفر قبول کی تو شائقین ورلڈ کپ 2026 کے ٹی 20 میچز پاکستان کی میدانوں میں دیکھیں گے ۔