بجلی چوری،اوپرسے اوربلنگ،پاورڈویژن میں 8ارب کی بے ضابطگیاں پکڑی گئیں
اسلام آباد ۔۔
نیپرا نے رواں سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف طے کردیا۔ پچاس یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ جبکہ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا گیا ۔ دوسو یونٹ تک بجلی کے نرخ 13 روپے ایک پیسے جبکہ دو سو ایک سے تین سو یونٹ تک بجلی کے نرخ 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا گیا ۔
تین سو ایک سے چار سویونٹ تک بجلی کا نرخ 37 روپ ننانوے پیسے ، چار سو ایک سے پانچ سو بجلی کے نرخ 40 روپے بیس پیسے ، پانچ سو ایک سے چھ سو یونٹ تک بجلی کے نرخ 41 روپے 62 پیسے ، چھ سو ایک سے سات سو یونٹ تک بجلی کے نرخ 42 روپے 76 پیسے ، سات یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر نرخ 47 روپے 69 فی یونٹ مقرر کردیا گیا ہے ۔
تین سو ایک سے چار یونٹ تک بجلی کے صارفین پر 200 روپے فکس چارجز بھی لگے گا۔ چار سو ایک سے پانچ یونٹ تک صارفین پر 400 فکس چارجز لگے گا۔ پانچ سو ایک سے چھ سو یونٹ تک 600 روپے فکس چارجز لگے گا۔چھ سو ایک سے سات سو یونٹ تک آٹھ سو روپے فکس چارجز مقرر، سات سو زائد یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین ایک ہزار روپے فکس چارجز لاگو ہوں گے۔
کمر شل صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی نرخ 42 روپے 38 روپے فی یونٹ ، انڈسٹریل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 30 روپے پانچ پیسے ، سنگل سپلائی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 40 روپے 87 پیسے،ایگری کلچر صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 39 روپے 87پیسے فی یونٹ تک مقرر کردیا گیا ہے