یاسین ملک کے بعد آسیہ اندرابی مجرم قرار، بڑی سزا 17 جنوری کو سنانے کا امکان
نئی دہلی ۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے کشمیری علیحدگی پسند اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو یو اے پی اے کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج چندرجیت سنگھ نے کشمیر کی اسیر رہنما آسیہ اندرابی کو یو اے پی اے کی دفعہ 18 (سازش کے لیے سزا) اور دفعہ 38 (دہشت گرد تنظیم کی رکنیت سے متعلق جرم) کے تحت سزا سنائی ہے۔
آسیہ اندرابی پر بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے نے بھارت کے خلاف نفرت انگیز تقریروں کے ذریعے جنگ مسلط کرنے، فوجداری سازش اور غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تھے، ان کے دو ساتھیوں کے ساتھ۔
آسیہ اندرابی نے 1987 میں تمام خواتین پر مشتمل علیحدگی پسند گروپ دختران ملت کی بنیاد رکھی تھی، اور انہیں اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔بعد ازاں بھارت نے اس گروپ پر پابندی لگا دی گئی۔
آسیہ اندرابی کو سترہ جنوری کوسزا سنائی جائے گی۔ یاد رہے بھارت کی جیلوں میں اس وقت یاسین ملک ،شبیر شاہ ، نعیم خان ، خرم پرویز سمیت کئی اہم حریت رہنما قید ہیں ،۔ یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے جبکہ 28 جنوری کو عدالت این آئی اے کی درخواست پر سزابڑھانے کا بھی امکان ہے