ڈی ایچ اے کی ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک، غیر اخلاقی مواد نشر ہونے پر تحقیقات جاری
کراچی: ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد اور عبدالستار ایونیو پر نصب ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے چند لمحوں کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
متعلقہ اداروں نے فوری طور پر اسکرینز بند کر دی ہیں اور احتیاطی طور پر ڈی ایچ اے کی دیگر اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل اسکرینز بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ہیکنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے تکنیکی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس غیر اخلاقی مواد یا معلومات ہوں تو وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کریں۔