
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں خدارا کشمیریوں کو چھوڑ دیں، بھارت اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ہم مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے تھے اور ہمیں اپنا ہی کیس لڑنا پڑ گیا،
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ہوا اس سے کشمیریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے۔کل جو لوگ راولپنڈی سے گرفتار کیئے گئے میری درخواست ہے ان کو چھوڑ دیا جائے۔ ان پولیس والوں حالت یہ ہے کہ کھاریاں میں یہ خواجہ سراوں سے مار کھاتے ہیں، میں باہر گیا تھا تو ساری دنیا میں ان خواجہ سراوں کے واقعہ کا چرچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تو یہ گھروں میں داخل ہوئے تھے اور پیسے، زیور اور بچے لے گئے۔ہم خاموش ہیں کیونکہ کہ ہماری 30 جون تک بریک ہے۔ اس بریک میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو صحیح مشورہ دیں۔ کشمیریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعات کا بھارتی میڈیا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ کشمیر اور انڈیا سے ملنے والی سرحد اور کشیدہ ہو جائے گے حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ ہاں جن لوگوں نے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے اس کا بھی فوری نوٹس لینا چاہئے۔ 190 ملین پاؤنڈز معاملے پر نیب ٹیم نے ہائی کورٹ راولپنڈی میں یہ بیان دیا تھا کہ شیخ رشید ہمیں مطلوب نہیں ہے۔