
مظفر آباد۔۔
آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی ایک برس سے جاری احتجاجی تحریک مطالبات کی منظوری کے بعد آج اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ حکومت نے آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفیکشنز جاری کر دیے ہیں۔
اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے لیے صدر ریاست نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے،
، کمیٹی نے تینوں مطالبات کی منظوری کے نوٹیفیکیشن حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد کمیٹی کے چیئر مین شوکت نواز میر نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر نے رینجرز کی فائرنگ سے تین نوجوانوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرانے اور آج مظفرآباد میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ مظفرآباد میں آج تین بجے تک شٹر ڈاؤن ہڑتال گی لیکن پہیہ جام نہیں ہو گا۔
ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا ہے ۔ شہداء کو شہدائے تحریک عوامی حقوق کے نام سے یاد رکھے گی۔ تین شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی
عوامی ایکشن کمیٹی نے میرپور ڈویژن اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا