
ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب آج منعقد ہوگی، تقریب میں وزیراعظم قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کرینگے، وزیراعظم تقریب میں قومی ہاکی ٹیم کو انعامات سے نوازیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز قومی ٹیم کو تین کروڑ روپے انعام سے نوازا۔۔۔۔