
نو مئی کے درج مقدمات میں زرتاج گل، شبلی فراز، راجہ بشارت ،شیخ رشید، راشدشفیق سمیت دیگر ملزمان راولپنڈی کی عدالت میں پیش۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔۔ نو مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی۔کیس کی مزید سماعت انتیس مئی تک ملتوی کر دی گئی۔۔نو مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔