
نہ گھر اپنا نہ گاڑی. زمین بھی اپنی کوئی نہیں.. اثاثوں کی کل تین کروڑ ہندوستانی روپے. ہندوستان وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے. مودی کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 3.02 کروڑ روپے ہے اور ان کے پاس کوئی گھر یا گاڑی نہیں ہے.
نریندر مودی کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق ان کے 2.86 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹ کی صورت میں بینک میں موجود ہیں جبکہ ان کے پاس 52 ہزار 920 روپے کیش موجود ہیں، اس کے علاوہ دو بینک اکاؤنٹس میں 80 ہزار 304 روپے موجود ہیں
انڈین میڈیا کے مطابق مودی نے 9.12 لاکھ روپے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کی مد میں رکھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں جن کی مالیت 2.68 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے.
کاغذات میں موجود تعلیم کے حصے میں مودی نے بتایا ہے کہ انہوں نے 1978ء میں دہلی یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویشن کی اور گجرات یونیورسٹی سے 1983ء میں آرٹس میں ہی ماسٹرز مکمل کیا
حیران کن بات یہ ہے کہ ۔بھارتی وزیراعظم نے اپنے کاغذات میں یہ بھی بتایا کہ ان پر کوئی بھی مجرمانہ کیس زیر التوا نہیں ہے۔