
پاک فوج نے فتح دوئم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا. فتح دوئم گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر کی رینج رکھتا ہے. فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے.
فتح ٹو درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے. فتح ٹو راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے. راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔