
زیادہ تر آرٹسٹ کینوس پر مخصوص پینٹ کے ذریعے ہی تصویریں بناتے نظر اتے ہوں گے لیکن آج ملواتےہیں ایسے منفرد آرٹسٹ سے جو بالوں کی مدد سے ایسے شاہکار بناتا ہے جسے دیکھ کر انسان دھنگ رہ جائے ۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں حجام کا کام کرنے والے حسین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان سے بال کٹوانے آتےہیں وہ انہیں بالوں سے پینٹنگ بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔
آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ پہلی بار سوچا تو یہی تھا کہ یہ ممکن نہیں ،پینٹنگ کا آئیڈیا آیا تو مجھے یہ کام خاصا مشکل لگا، لیکن پھر ہمت باندھی اور آہستہ آہستہ کام شروع کیا۔
مزید کہتےہیں کہ یہ کام سیکھنے میں برسوں لگ گئے لیکن اب تویہ کام بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔فالج حسین کا کہنا تھا کہ لوگوں کی طر ف سے کافی حوصلہ افزائی ملتی ہے جس سے کام میں دل لگا رہتا ہے