ایک نیام میں دو تلواریں کیسے؟

امریکی اور ایرانی سفیر ایک ٹیبل پر۔

0

مورجہ 18اپریل کو دفتر خآرجہ میں عید ملن پارٹی پر جہاں اسحآق ڈار نے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کی وہاں ایک عجیب چیز بھی سامنے آئی ۔ دفتر خارجہ میَں ایران اور امریکہ دونوں کے سفیر ایک چھت تلے موجودرہے ۔۔۔۔ امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچےتو ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ میں موجود۔ دونوں مخالف ممالک کے سفیروں کی دفتر خارجہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔۔۔ امریکی سفیر پاک امریکہ تعلقات, آئی ایم ایف, پاکستان کے ساتھ اقتصافی تعاون سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے سفیر ایک ہی وقت میں دفتر خارجہ موجود ہیں۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.