جب مردوں کی طرح لڑ نہیں سکتے تو عورتوں کی طرح آنسوں کیوں بہاتے ہو
کہاوت کا آغاز کہاں سے ہوا
سن 1469 میں مسیحی شہنشاہ راڈرک کو شکست کے بعد جبل طارق جسے جبرالٹر بھی کہا جاتا ہے موسی بن نصیر اور طارق بن زیاد نے آخری معرکے میں سپین میں مسیحی حکومت کا تختہ الٹا۔۔۔۔8سو سال حکومت قائم رہنے کے بعد مسلمانوں کی حکومت کمزور ہوتی چلی گئی ، 15ویں صدی تک حکومت سمٹ کر جنوبی سپین کے خطے غرناطہ تک رہ گئی ۔۔۔جب مسلمانوں کی حکومت تھی تو اس وقت سوا لاکھ مربع میل پر ان کی حکومت تھی لیکن یہ سمت کر چار ہزار مربع میل رہ گئی تھی۔۔سن 1492 میں وہاں کے آخری مسلمان بادشا ابو عبداللہ نے جنگ کیے بغیر ہار مان لی اورشہر کی چابیاں ملکہ ایزابیلا اور بادشاہ فرناندو کے حوالےکر دیں ۔ سسپیروالمورو کے مقام پر جب غرناطہ آنکھوں سے اوجھل ہوا تو آہ بھری کہ ہائے میرا شہر غرناطہ جس پر ان کی والدہ عائشہ نے کہا کہ اب عورتوں کی طرح کیوں روتے ہو جب مردوں کی طرح دفاع نہیں کر سکے ۔