کیا غریب اب مرغی کا گوشت صرف دیکھ سکتا ہے

مرغی کی قیمت کو پر کیوں لگ گئے ۔

0

مرغی کا گوشت جسے سستا ترین سمجھا جاتا تھا۔مہمان ہوں تو غریب کی غربت کا برہم بھی مرغی کا گوشت رکھ لیتی تھی۔لیکن اچانک کیا ہوا کہ مرغی کی قیمت آسمانوں کو چھونے لگی ۔
پولٹری کے کاروبار سے جڑے افراد سے بات کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک تو فیڈ کی بڑھتی قیمت اور دوسرا ،ہیچری سے چوزے ڈائریکٹ افغانستان اسمگل ہو رہےہیں ۔جہاں برائلر مرغی کا چوزہ 50 سے ساٹھ روپے میں فروخت ہوتا تھا وہ اب 100 سے ایک سو 50روپے تک جا پہنچا ہے ۔کیوںکہ افغانستان کے لیے زمینی سفر بھی زیادہ نہیں ،اس لیے وہاں اسمگل کرنا بھی آسان ہے ۔
بعض افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ اسمگلنگ بروقت رک جائے تو مرغی کا گوشت ایک بار پھر پرانے ریٹ یعنی کہ 300 سے 400 کے درمیان تک آ جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.