
مظفر آباد۔۔
آزاد کشمیر میں شہریوں نے سرکاری بابو کو سرکاری گاڑی میں پالتو کتے کو گھمانے سے روک دیا،
اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیال سرکاری گاڑی میں کتا لے جاتے عوام کے ہتھے چڑھ گئے،
شہریوں نے سرکاری گاڑی کو روک کر کتا اور گاڑی قبضے میں لے لیا، گاڑی میں موجود بچے اور دیگر سوار چیختے رہے،
عوام نے حکومت کی گڈ گورنس پر لاکھوں سوال کھڑے کر دیے۔سرکاری گاڑیاں اب کتوں کیلئے استعمال ہوں گی۔
زرائع کے مطابق اسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیال وسیم احمد سرکاری گاڑی میں کتے لئے پھر رہے تھے کہ اچانک عوام نے انہیں گھیر لیا اور ایک ہنگامہ کھڑا کردیا۔