
ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی کرکٹ تیم پاکستان آ رہی ہے ۔اس حوالے سے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق بھی کر دی ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے یہ بات واضع کی کہ ورلڈ کپ کا میزبان پاکستان ہے،اس لیے بھارتی ٹیم پاکستان کھیلنے آئے گی ،واضع رہے کہ ورلڈ کپ اس سال نومبر دسمبر میں کراچی میں ہو گا۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے بھی پاکستان آنے کی راہ ہموار ہو گی۔