
ایسے سکول جنکی تعداد کم تھی پیف کے تحت پرائیویٹ ہوں گے، یکم جون تک لیکن انکا آڈٹ مکمل کیا جائے گا۔۔ نان سیلری بجٹ کو مکمل صفر کرنے سمیت ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔۔ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت ان تمام کیٹگریز کے سکولوں سے اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ یہ تمام سکولز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب فی بچہ کے حساب سے ماہانہ ادائیگی کرے گی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان سکولوں کی کارکردگی مانیٹر کرے گی۔ آج باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے اور 5 جون تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران یہ تمام سکول نئی منیجمنٹ کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔
لسٹ جس میں سکولوں کے نام ہیں