
گلگت۔۔۔
پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر محمد شیراز نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وی لاگنگ چھوڑ دی ۔
ننھے وی لاگر نے اپنی آخری ویڈیو میں پیغام دیا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے کافی پیار ملنے کے بعد بلاگنگ سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہے ۔
اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے آخری بلاگ میں، شیراز نے اپنے والد کے اس مشورے کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا کہ وہ فی الحال صرف پڑھائی پر توجہ دے گا۔
بلاگنگ کے لیے اپنے شوق کا اظہار کرتے ہوئے، شیراز نے اس باب کو ختم کرنے پر دکھ کا اظہار کیا لیکن مستقبل میں واپس آنے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے اپنے ناظرین کی زبردست حمایت کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی بہن مسکان کے ساتھ الوداع کیا، اور دل کی گہرائیوں سے الوداع کے ساتھ وی لاگ کا اختتام کیا۔
یاد رہے گلگت بلستان کے بہن بھائی نے مختصر مدت میں وہ شہرت حاصل کی جس کا کوئی صرف سوچ ہی سکتا ہے ۔ شیراز اور مسکان کی معصومیت ہر ملک میں رہنے والے لوگوں کو خوب بھائی ۔ دونوں کے مداح صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہیں