
اسلام آباد ۔۔۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آٹھ سیکیورٹی اہل کار معطل کردئیے ۔ ذرائع کے مطابق یہ اہل کار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعنیات تھے۔ بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو پارلیمنٹ کے اندر جانے دیا گیا۔
ان افراد نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزراء کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک بھی پہنچ گئے تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔ سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کردی گئی ۔