
ٹیکساس:-
امریکہ انسانی حقوق کی اعلیٰ اقدار پر یقین رکھتا ہے اور دنیا کے کسی بھی خطے میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار امریکہ میں ریاست ٹیکساس کی رکن برائے ایوان نمائندگان ٹیری میزا نے فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ۔
فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وفد نے غزالہ حبیب کی قیادت میں جس میں حریت رہنما عبدالحمید لون اور سماجی رہنما اشرف بشیر شامل تھے ۔
ٹیری میزا کو کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوتوا کی پالیسیوں پر گامزن ہیں اور کشمیر کی پوری وادی کو انسانی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے اور تمام حریت قیادت جیلوں میں پابند سلاسل ہے۔
فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وفد نے ٹیری میزا کو ایک ڈوزئر بھی پیش کیا اور مسلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی رہنمائی کی آراء اور کشمیر کی ہالف ویڈوز کے حوالے سے کتابچے بھی پیش کئے ۔
ٹیری میزا نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹیکساس کے ایوان نمائندگان میں کشمیر کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے جلد ہی قرارداد پیش کریں گی۔
اس موقع پر فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے ٹیری میزا کو روائتی کشمیری پہناوا ” فرن” اور کشمیری شال بھی پیش کی ۔