
اسلام آباد ۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خاجہ کام کر رہے ہیں 28 اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزیر اعظم کا عہدے ایک آئینی عہدے ہے، ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین پاکستان ناواقف ہے
، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطا کیے گئے ہیں، ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مرعات حاصل نہیں کر سکتا، درخواست
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے