
محنت ،لگن اور منفرد ایڈیاز کی بدولت 7 پاکستانیوں نے عالمی سطح پر اپنا نام کمالیا
معروف امریکی جریدے فوربز نے 30 سال سے کم عمر کے 30 افراد کی فہرست میں دو خواتین سمیت سات پاکستانی بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں میں قائدانہ صلاحیتوں کی بنا پر بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی۔
فوربز نے لاہور میں مقیم علینہ ندیم کا نام سرفہرست رکھا اور کہا کہ ان کی کمپنی ایجو فائی زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو یونیورسٹی جانے میں مدد فراہم کر رہی تھی۔
فہرست میں ایک پاکستانی فلم ساز، تخلیقی ہدایت کار اور پروڈکشن ڈیزائنر بشریٰ سلطان کا بھی یہ کہہ کر ذکر کیا گیا کہ ان کے کام نے ملک کی خواتین کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا۔
علینہ ندیم کی طرح پاکستان کے سرخیل باوانی کو فن ٹیک کے کاروباری افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
اس فہرست میں شامل دیگر پاکستانیوں میں کراچی میں قائم ٹرکرر کے شریک بانی کسریٰ زونائیر شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کے لاجسٹک شعبے کے لیے ایک انتظامی پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ زونائیر نے فوربز کی فہرست میں انٹرپرائز ٹیکنالوجی کے زمرے میں جگہ بنائی۔
اس لائن اپ میں عدیل عابد، اعزاز نیئر اور علی رضا بھی تھے جنہوں نے کراچی میں فری لانسرز کے لیے لنک سٹار کے نام سے پلیٹ فارم قائم کیا۔