
اسلام آباد ۔۔۔
وفاقی دارالحکومت اسلام میں پولیس نے کار چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔
تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ایک خاتون کی درخواست پر کاروائی کی اور کار چور گینگ کے دو افراد کو دھرلیا۔ گرفتار ملزمان بیکن ہاؤس سکول سول سے تعلیم یافتہ نکلے ۔
ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں 22 کے قریب ایف آئی آرز درج ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملزم فیضان کو پہلے تھانہ کراچی کمپنی اور ملزم نعمان کو واہ کینٹ پولیس نے گرفتار کیا۔ دونوں کو جوڈیشل ریماند پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا